پاکستان

ہندوستان اور پاکستان میں ایام عزائے فاطمی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ہندوستان اور پاکستان میں ایام عزائے فاطمی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کے 75 دن بعد یعنی 13 جمادی الاول کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر پورے ہندوستان اور پاکستان میں شیعوں اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے مجالس عزا اور دیگر عزائی پروگرام کے ذریعہ مخدومہ عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان میں دہلی، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ سمیت تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا منعقد ہوئی، جن میں اہل ایمان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسی سلسلہ میں لکھنو کے شبیہ روضہ بیت الحزن، امام بارگاہ مقصد حسینی، مسجد کالا امام باڑہ اور دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

اسی طرح پاکستان میں کراچی، کوئٹہ، پنڈی، لاہور، پیشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

کراچی میں نشتر پارک میں تاریخی خمسہ مجالس کو معروف خطیب علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا۔

اطلاعات کے مطابق 3 جمادی الثانی تک مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button