اسلامی دنیاخبریںعراق

نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے جلوس عزا آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی شرکت کے ساتھ منعقد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر نجف اشرف میں عظیم الشان عزاداری آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ پروگرام حرمِ مطہر حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ماتمی انجمنوں، علما، افاضل، طلاب اور مؤمنین نے شرکت کی۔

شرکاء نے مراثی و نوحے پڑھ کر حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور اخلاقی سیرت کو یاد کیا، اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

یہ عزاداری امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک کے چھ ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کی گئی، جسے دنیا بھر میں اہلِ بیت علیہم السلام کے محبان نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔

گزشتہ شب بھی امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک کے فارسی ٹی وی چینل نے کاشان شہر میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر منعقدہ عزاداری جلوس کی براہِ راست کوریج پیش کی۔

مزید یہ کہ عتباتِ عالیات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام کربلا میں حرمِ مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام، نجف اشرف، سامرا اور کاظمین میں بھی جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button