افغانستان
تاجکستان میں کوئلے کی کان کے دھماکے میں 6 افغان شہری جاں بحق
تاجکستان میں کوئلے کی کان کے دھماکے میں 6 افغان شہری جاں بحق
تاجکستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افغان شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ صوبہ سُغد کے عینی ضلع میں واقع ایک کوئلہ کی کان میں پیش آیا۔
خبررساں ادارہ اخبار شیعہ نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار 2 نومبر 2025 کو ہوا، اور متاثرین میں سے 5 افراد صوبہ دایکندی کے میرامور اور اشترلی اضلاع سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ ایک شخص کا تعلق بامیان سے تھا۔
حادثے کی وجہ کان کنی کے غیر معیاری طریقے اور ذمہ دار حکام کی غفلت بتائی جا رہی ہے۔
اب تک تاجکستان اور افغانستان کے سرکاری حکام کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اور حادثے کی وجوہات اور تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔




