حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت میں بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں خیمۂ عزا برپا

قم مقدسہ میں بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدّ ظلّه العالی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی غربت مظلومیت کے ایام میں سوگ اور ماتم کی فضا چھائی رہی۔
ان مجالسِ عزا میں حجۃ الاسلام طبسی، حجۃ الاسلام واعظ زاده اور حجۃ الاسلام حائری قزوینی نے اپنی تقاریر میں حضرت صدیقہ طاہرہ زہرا مرضیہ سلام اللہ علیہا کے مقام و مرتبہ، فضائل، اسمائے مبارکہ اور خطبۂ فدکیہ کی معارف و حکمتوں کو بیان کیا۔

بعد ازاں مرجع عالی قدر شیعیان آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی موجودگی میں مرثیہ خواں حضرات نے حضرت صدیقہ شہیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی غم انگیز شہادت پر نوحہ خوانی کی اور حاضرین نے سینہ زنی کی۔
ان مجالس عزا میں علمائے اعلام، افاضل، طلاب حوزہ علمیہ، عزادارانِ اہل بیت علیہم السلام اور کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مجالس عزا کا اختتام شہادتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور آلِ اللہ علیہم السلام کی مظلومیت کے تذکرہ اور ظہورِ امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا کے ساتھ ہوا۔




