اسلامی دنیاخبریںعراق
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عراق کے 9 صوبوں میں عام تعطیل

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر، آج بدھ کے دن عراق کے 9 صوبوں میں عام سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ تعطیل ذی قار، میسان، نجف اشرف، بصرہ، مثنی، کربلا، واسط اور دیالی سمیت کئی صوبوں کے سرکاری دفاتر اور اداروں پر نافذ ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی کونسلوں کی جانب سے مجالس عزا اور دیگر عزاداری کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
خبر ویب سائٹ مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، یہ روایت گزشتہ چند برسوں میں مزید فروغ پائی ہے اور اسے وفاداری و احترامِ دخترِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے اظہار کے طور پر علاقائی (لوکل) سطح پر منایا جاتا ہے، نہ کہ وفاقی سطح پر۔




