شیعہ مرجعیت

وہ مطالب جو جبرئیل نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے عرض کئے اور امیرالمؤمنین علیه السلام نے تحریر فرمائے، انہیں "مصحفِ حضرت فاطمہ” کہا جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

وہ مطالب جو جبرئیل نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے عرض کئے اور امیرالمؤمنین علیه السلام نے تحریر فرمائے، انہیں "مصحفِ حضرت فاطمہ” کہا جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 9 جمادی الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مصحفِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں فرمایا: "مصحفِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ان مطالب پر مشتمل ہے جو جبرئیلِ امین علیہ السلام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خدمت میں حاضر ہو کر بیان فرماتے تھے، اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام ان مطالب کو لکھا کرتے تھے۔ انہی تحریروں کو مصحفِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کہا جاتا ہے۔”

معظم‌لہ نے مصحفِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اعتباری حیثیت کے بارے میں فرمایا: "فی الحال مصحفِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہمارے پاس موجود نہیں، تاہم جو کچھ اس مصحف سے نقل کیا جاتا ہے اگر وہ ائمہ اطہار علیہم السلام سے منقول ہو اور اس کی سند معتبر ہو، تو وہ دیگر روایات کی طرح قابلِ استناد ہے۔”

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button