
"امام حسین علیہ السلام سب کے لئے” نامی مہم نے کینیا کے شہر کوا بانگاسی میں ایک نئے کنویں کا افتتاح کیا ہے، جو اس ملک کی شیعہ برادری کی مدد و حمایت کے مقصد سے کھودا گیا ہے۔
یہ کنواں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے نام پر کھودا گیا ہے اور اس کا مقصد علاقے کے شیعہ باشندوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے، کیونکہ اس علاقے کے بہت سے لوگ پینے کے پانی تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ کنواں، اس مہم کی افریقہ میں کی جانے والی درجنوں انسانی و رفاہی سرگرمیوں میں سے ایک ہے، جن کا مقصد دنیا بھر کی شیعہ برادریوں کو ضروری امداد فراہم کرنا اور ان کی زندگی کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔
اسی سلسلہ میں، "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے” مہم کوا بانگاسی شہر میں مدرسہ امام مهدی علیہ السلام کی تعمیر بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ یہ مدرسہ علاقے کے شیعہ بچوں کے لئے ایک علمی و ثقافتی مرکز بنے، اور آنے والی نسلوں کی تعلیم کے لئے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرے۔
یہ تمام اقدامات دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کی ضروریات پر مسلسل توجہ کے دائرے میں انجام دیے جا رہے ہیں، تاکہ امدادی اور تعلیمی منصوبوں کے ذریعہ ان کی زندگی کے حالات بہتر بنائے جائیں اور مقامی معاشروں کی ترقی میں مدد فراہم کی جا سکے۔
				
					



