مقدس مقامات اور روضے
نجف اور کربلا کے مقدس مزارات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سوگ میں سیاہ پوش
نجف اور کربلا کے مقدس مزارات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سوگ میں سیاہ پوش
حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی یاد میں ایامِ عزا فاطمیہ کے آغاز کے ساتھ ہی نجفِ اشرف میں امام علی علیہ السلام کے اور کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مقدس مزارات کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔
صحنوں اور میناروں پر سیاہ بینرز اور علمِ عزا لہرائے گئے ہیں، جس سے پورے مقدس مقامات پر غم و حزن اور عقیدت کا ماحول چھا گیا ہے۔
زائرین اور عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام بڑی تعداد میں جمع ہو کر مجالسِ عزا منعقد کر رہے ہیں، زیارات کی تلاوت کر رہے ہیں، اور رسولِ اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کی جگر گوشہ، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔




