خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

چِلی میں "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے عالمی مہم" کی سرگرمیوں میں توسیع — "بیت امام مہدی" منصوبہ کا آغاز

چلی میں "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے عالمی مہم” کے زیر اہتمام "بیت امام مہدی” کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس منصوبہ کا مقصد مقامی دینی معاشرے میں مذہبی و ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں نومسلم اور شیعہ گھرانوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔

پروجیکٹ کا آغاز حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ایک جشنِ میلاد کے ساتھ ہوا، جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر، ایک چِلی کی خاتون نے منتظمین سے گفتگو اور شہادتِ ثالثہ ادا کرنے کے بعد مذہبِ تشیع اختیار کیا۔

یہ اقدام، دنیا کے مختلف خطوں میں دینی مناسبتوں کو زندہ کرنے کے لئے "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے عالمی مہم” کی عالمی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button