خبریںہندوستان

معروف نوجوان شاعر عامر فیض آبادی کا انتقال

ہندوستان کے معروف شاعر، منقبت خواں اور نوحہ خواں محمد عامر خان المعروف عامر فیض آبادی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

عامر فیض آبادی مرحوم نے دینی تعلیم جامعہ ایمانیہ ناصریہ جونپور اور اور جامعہ سلطانیہ لکھنو میں حاصل کی اور مدح اہل بیت علیہم السلام میں مصروف ہو گئے۔

عامر فیض آبادی مرحوم نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی محافل میں خود کے کہے اشعار پڑھے اسی طرح مرحوم نوحے بھی کہتے اور پڑھتے تھے۔

چند ماہ سے گردے کی خرابی کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور 2 نومبر 2025 کو دوران علاج لکھنو میں انتقال کیا اور اپنے آبائی وطن رسول پور پوسٹ محبوب گنج ضلع فیض آباد کے قبرستان میں کثیر مجمع کی موجودگی میں سپرد خاک ہوئے۔

عامر فیض آبادی مرحوم کے انتقال کی خبر سے شیعہ دینی، مذہبی، علمی اور ادبی فضا سوگوار ہو گئی۔ معروف شیعہ دینی، مذہبی، علمی، ادبی، سیاسی، صحافتی، سماجی شخصیات نے تعزیتی پیغام جاری کر کے افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button