دنیا

مالدیپ میں 2007 کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے لیے تمباکو پر پابندی

مالدیپ میں 2007 کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے لیے تمباکو پر پابندی

مالدیپ نے ایک نیا قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے ساتھ مالدیپ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے "تمباکو سے پاک نسل” کی پالیسی اپنائی ہے۔
یہ قانون صدر محمد معیزو کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں متعارف کرایا گیا تھا اور یکم نومبر 2025 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس کے تحت مذکورہ نسل کے افراد تمباکو کی خرید و فروخت یا استعمال کے مجاز نہیں ہوں گے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ پابندی تمام شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں پر لاگو ہوگی، جس کا مقصد کینسر اور امراضِ قلب جیسے تمباکو سے متعلق دائمی امراض کو کم کرنا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ای سگریٹ اور ویپنگ آلات پر ہر عمر کے لیے پابندی برقرار رہے گی۔
دکانداروں کو خریداروں کی عمر کی تصدیق کرنا لازم ہوگا، بصورت دیگر نابالغوں کو فروخت کرنے پر 3,200 امریکی ڈالر تک جرمانہ اور ویپنگ مصنوعات استعمال کرنے پر 320 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے کہا کہ یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور تمباکو کے نقصانات کو کم کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button