شیعہ مرجعیت

عبادت میں قربت اور خلوص واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

عبادت میں قربت اور خلوص واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 7 جمادی الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے "قربت” کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:
قربت لغوی طور پر نزدیک ہونے کے معنی میں ہے، اور اصطلاح میں اس سے مراد یہ ہے کہ انسان جو بھی عمل انجام دے، وہ صرف رضائے الٰہی کے حصول کی نیت سے ہو۔

معظم لہ نے خلوص کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: خلوص کا مطلب یہ ہے کہ انسان کوئی بھی کام کرے صرف خدا کے لئے کرے، اس کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے نہ کرے۔

انہوں نے سورۂ بَیِّنَہ کی آیت نمبر 5 "وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ”
(اور انہیں حکم نہیں دیا گیا مگر یہ کہ وہ خدا کی عبادت خالص نیت کے ساتھ کریں)، کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: عبادت میں دو چیزیں واجب ہیں — پہلی قربت اور دوسری خلوص۔ اور جب عبادت میں قربت اور خلوص دونوں جمع ہو جائیں، تو روایات میں اسے "مؤمن کی معراج” قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button