پاکستان

کراچی میں انتہاء پسند سنی گروپ سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عزادار عادل شہید

کراچی میں انتہاء پسند سنی گروپ سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عزادار عادل شہید

کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے سنی دہشت گرد ایک بار پھر بےلگام، کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان عزادار عادل کو شہید کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے منصور نگر میں کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان عادل کو بے دردی سے شہید کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید عادل کے جنازہ کو اپنی تحویل میں لیا اور قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ کسی صورت شہر کراچی میں امن قائم ہواتھا، لیکن یہ امن کے دشمن حالات کو سازگار نہیں رکھنا چاہتے اور اب ایک بار پھر آگ اور خون کی ہولی کا کھیل شروع کردیا گیا ہے اور یہ خونی کھیل صوبائی اور مرکزی حکومت کے اختیار و قدرت پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button