سپریم کورٹ پاکستان تنسیخ نکاح کے فیصلے پر قرآن کی جانب رجوع کرے: علامہ ساجد نقوی
سپریم کورٹ پاکستان تنسیخ نکاح کے فیصلے پر قرآن کی جانب رجوع کرے: علامہ ساجد نقوی
سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گھریلو تشدد اور تنسیخ نکاح سے متعلق سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح کوئی کچا دھاگہ نہیں کہ چھوٹے بڑے عمل سے ٹوٹ جائے بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ہے۔ گھریلو تشدد، نان و نفقہ نہ دینا، قطعاً ناجائز ہے البتہ تنسیخ نکاح کا موجب نہ ہوگا اسی طرح دوسرا نکاح بھی تنسیخ کا سبب نہیں بنتا، قرآن حکیم کی سورة نساء میں اس حوالے سے بہت واضح انداز میں معاملے کے حل کی جانب رہنمائی فرمائی ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ تنسیخ نکاح کے حوالے سے قرآن حکیم کی جانب رجوع کیا جانا لازم ہے کہ اس حوالے سے قرآن حکیم کی سورة النساء کی آیت 35  بہت واضح انداز میں معاملے کی جانب رہنمائی فرما رہی ہے۔ اس معاملے پر حَکَمین کی جانب متوجہ کیا ہے کہ زوجین اپنا اپنا حَکَم مقرر کریں جو ان کے معاملے میں اصلاح کرائے اور مسائل کوخوش اسلوبی سے طے کرادے۔
 
				 
					



