حسین آباد ٹرسٹ کے قیام کا مقصد شیعہ ضرورت مندوں کی مدد ہے : مولانا سید سیف عباس
حسین آباد ٹرسٹ کے قیام کا مقصد شیعہ ضرورت مندوں کی مدد ہے : مولانا سید سیف عباس
لکھنؤ 30؍ اکتوبر 2025خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے آج لکھنؤ کے ڈی ایم یعنی وقف حسین آباد ٹرسٹ کے چیئر مین سے ملاقات کر کے کہاکہ وقف حسین آبادٹرسٹ جو شیعہ قوم کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا ٹرسٹ ہے اس میں ہو رہی مسلسل بد عنوانی پر روک لگائی جائے اور تعمیراتی کاموں کو شروع کیا جائے ۔
مولانا سیف عباس نے ڈی ایم لکھنو سے ملاقات کر کے شیعہ علماء و عوام کی جانب سے پانچ نکات پر مشتمل مطالبات پیش کئے ۔
1-نیبو پارک کے پاس کی جو زمین سڑک چوڑی کرنے کے لئے لی جا رہی ہے اس کے عوض میں وہاں پر دوکانیں بنا کر شیعوں کو دی جائیں اور دو دہائی قبل سلطان المدارس کی زمین جو سڑک چوڑی کرنے کے لئے لی گئی تھی اس کے عوض میں جو دوکانیں بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا اس کو بھی انجام دیا جائے اور سلطان المدارس میں جن شیعہ نوجوانوں پرمقدمے دائر ہیں انہیں واپس لیا جائے ۔
2 -جناب محمد حیدر ایڈوکیٹ کے ذریعہ حسین آباد کے دونوں دروازوں کے سلسلہ میں کورٹ میں جوآڈر کرایا گیا تھا اس کے تحت ان کی مرمت کا کام فوراً شروع کیا جائے گا۔
3-چھوٹے امام باڑہ اور بڑےامام باڑہ جو شیعوں مذہبی مقامات ہیں اور شیعہ قوم دیگر قومیں پا برہنہ جاتی ہیں، وہاں مسلسل نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیل پر ڈالے جا رہے جس پر فوری طور پر پابندی عائد کرائی جائے ۔
4-حسین آباد وقف کی کربلا ملکہ آفاق ( غار والی کر بلا) میں غریبوں کو 300 -300 اسکوائر فٹ زمین دیکر کرایہ دار بنا کر بسایا جائے ۔
5-حسین آباد ٹرسٹ غریب ، بیوہ اور بے سہارا لوگوں کے لئے بنایا گیا تھا لہٰذا حسین آباد ٹرسٹ کی آمدنی کا 50 فیصد حصہ غریب لڑکیوں کی شادی اور غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا آڈر پاس کریں ۔
میٹنگ میں مولانا سیف عباس کے علاوہ مولانا افضل حیدر، جناب ذوالکفل رضوی اور جناب ساجد عباس وغیرہ موجود تھے ۔
 
				 
					



