شیعہ مرجعیت

نجف اشرف میں علامہ میرزا محمد حسین نائینی کی یاد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

نجف اشرف میں علامہ میرزا محمد حسین نائینی کی یاد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

نجف اشرف میں علامہ میرزا محمد حسین نائینیؒ کی یاد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

یہ کانفرنس علماء، محققین اور ملکی اور غیر ملکی دینی طلبہ کی وسیع شرکت کے ساتھ اور عتباتِ عالیاتِ علوی و حسینی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔

علمی نشستوں کے شرکاء نے میرزا نائینیؒ کے فکری و فقہی وراثت، اجتہادی طریقوں کی ترقی میں ان کے کردار، اور اپنے زمانے کے فکری و سیاسی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔

اسی طرح کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی کہ اس نے کس طرح آزاد علمی تحقیق کو فروغ دیا اور حوزہ علمیہ قم کے ساتھ علمی روابط کو گہرا کرنے میں مدد کی۔ مزید برآں، فقہ و اصول کے میدان میں تحقیقی تعاون اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف عملی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button