ایشیاء

میانمار میں فوجی حکومت کے تحت انتخابی مہم عالمی برادری نے مسترد کردی

میانمار میں فوجی حکومت کے تحت انتخابی مہم عالمی برادری نے مسترد کردی

28دسمبر کو اعلان کردہ الیکشن کے لیے میانمار میں فوجی حکومت کے تحت انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

انتخابات کو عالمی سطح پر فوجی حکومت کی قانونی حیثیت بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ میانمار میں انتخابی مہم 2ماہ پہلے شروع کر دی گئی جسے بین الاقوامی برادری نے مسترد کر دیا۔

فوجی حمایت یافتہ یونین سالیڈیریٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم شروع کی گئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کے انتخابات کو ڈھونگ قرار دے دیا ہے اور یورپی کمیشن نے یہ کہہ کر انتخابات کی مانیٹرنگ سے انکار کر دیا کہ انتخابات آزادنہ نہیں۔

میانمار میں2021 کے فوجی بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے جب کہ حزب مخالف تنظیموں نے انتخابات کو ناکام بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلح مزاحمتی گروہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ اور رکاوٹ کی دھمکی دیدی۔ آسیان تنظیم نےبھی میانمار میں انتخابات کیلئے مبصرین نہ بھیجنےکا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button