خبریںہندوستان

مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی مرحوم کا انتقال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ شیعہ دینیات کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی کا 28 اکتوبر 2025 (5 جمادی الاول 1447) بروز منگل صبح 10 بجے علی گڑھ میڈیکل کالج میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی وثیقہ عربی کالج فیض آباد، جامعہ ناظمیہ، جامعہ سلطانیہ اور مدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ قم مقدس تشریف لے گئے۔ وہاں سے واپسی پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ضروری تعلیم اور اسناد حاصل کر کے شعبہ شیعہ دینیات کے لیکچرر ہوئے اور بعد میں چیئرمین ہوئے۔

مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی نے تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ قلمی خدمات بھی انجام دئیے۔ جن میں سے کچھ کتابیں طبع ہو چکی ہیں اور کچھ طبع ہونا باقی ہیں۔ اس کے علاوہ تبلیغ و خطابت وغیرہ جیسی دینی خدمات بھی انجام دیتے رہے۔

مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی مرحوم نے اپنے زندگی نامے میں خود لکھا کہ انہوں نے ہندوستان میں متعدد علماء اور اساتذہ کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا لیکن چند ایسے اساتذہ ہیں جنہوں نے ان کی تربیت اور شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان میں فخر الاتقیاء علامہ سید وصی محمد قدس سرہ، علامہ مجتبی علی خان ادیب الہندی طاب ثراہ اور مولانا سید تقی الحیدری مرحوم کے اسماء گرامی سر فہرست ہیں۔

یقینا مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر فیضی مرحوم کا انتقال ایک دینی، علمی، تعلیمی، ثقافتی اور قومی خسارہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button