عراق کے صوبہ بابل میں پہلے "سفیرانِ داوطلب" فیسٹیول کا انعقاد
مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی ہدایات کی روشنی میں، جن میں نوجوانوں کی دیکھ بھال، ان کی ثقافتی تربیت اور معاشرتی کردار کے فروغ پر زور دیا گیا ہے، عراق کے صوبہ بابل میں پہلا "سفیرانِ داوطلب” فیسٹیول منعقد کیا گیا۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ پروگرام آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ اتحاد نیٹ ورکس و شیعہ سیٹیلائٹ ریڈیوز اور حسینیہ نجف اشرف کی کوششوں اور حسینیہ قصر امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام و میڈیکل ٹیم "سند” کے تعاون سے منعقد ہوا۔
اس فیسٹیول میں 500 سے زیادہ طلاب اور طالبات نے شرکت کی، جن کا تعلق مختلف علمی اور میڈیکل شعبوں سے تھا اور جو صوبہ بابل کی مختلف رضاکار تنظیموں سے وابستہ ہیں۔
شرکاء نے اس موقع پر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے لئے دلی تشکر اور عقیدت کا اظہار کیا اور عراق کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور استعداد کی مسلسل حمایت کرنے پر معظم لہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ خداوندِ متعال سب کو اپنی رضا کی راہ میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔




