دنیا

ٹراپیکل طوفان میلیسا کیریبین کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

ٹراپیکل طوفان میلیسا کیریبین کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

ٹراپیکل طوفان میلیسا نے کیریبین کارخ کرلیا، جس کے سبب جزائر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، میلیسا کے آج جمعے تک سمندری طوفان بننے اور ہفتے تک خطرناک سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹراپیکل طوفان میلیسا کے باعث کیریبین جزائرکو لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا سامنا ہوگیا ہے، حکام نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمیکا کے مشرقی علاقوں میں بارش 300 ملی میٹر تک ہوسکتی ہے، ہیٹی کے جنوبی اور ڈومینکن ری پبلک کے جنوبی حصوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہفتے تک ہیٹی اور ڈومینکن ری پبلک میں مزید بارشیں متوقع ہیں، میلیسا کی رفتار 2 میل فی گھنٹہ اور ہوا کے جھونکے 50 میل فی گھنٹہ ہیں۔

یو ایس نیشنل ہریکین سینٹرکے مطابق طوفان جمعے تک طاقتورصورت اختیارکرسکتا ہے، ڈومینکن ری پبلک میں بارشوں سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہوگیا ہے جبکہ کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button