پاکستان
پاکستان: ٹانک میں گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا
پاکستان: ٹانک میں گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔
تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کئے گئے۔




