ایشیاء

فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر مالابون میں بدھ کو خوف ناک آگ سے ڈیڑھ ہزار گھر جل کر راکھ ہو گئے، جس کی وجہ سے 600 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

درجنوں فائر فائٹرز نے سیکڑوں رضاکاروں کی مدد سے 7 گھنٹے بعد شعلوں پر قابو پایا، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ آگ شام 4 بج کر 48 منٹ پر لگی تھی، اور اتنی تیز تھی کہ 5:41 پر ڈیڑھ سو گھر راکھ ہو گئے تھے، جس پر چھٹی سطح کا ایمرجنسی الارم ’ٹاسک فورس الفا‘ جاری کیا گیا۔

مقامی حکومت نے فوری طور پر متاثرہ رہائشیوں کے لیے شیلٹر قائم کر دیا ہے، جہاں انھیں خیمے، گرم کھانے، فوڈ پیک، اور دیگر ضروری امداد فراہم کی گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقے میں گھر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے، اور زیادہ تر لکڑی اور ایسے مواد سے بنے ہوئے تھے جو تیزی سے آگ پکڑ لیتا ہے، رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کے علاقے میں آگ لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button