مقدس مقامات اور روضے

فلاحی ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کربلا میں اربعین کے عظیم ترین میزبانی کے ہدف کی جانب گامزن؛ منصوبہ "کربلا وژن 2030 – اربعین میں 5 کروڑ زائرین”

فلاحی ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کربلا میں اربعین کے عظیم ترین میزبانی کے ہدف کی جانب گامزن؛ منصوبہ "کربلا وژن 2030 – اربعین میں 5 کروڑ زائرین”

فلاحی و ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام شہرِ مقدس کربلا کو اربعین کے دوران دنیا کے سب سے بڑے اجتماعِ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار کرنے کے مقصد سے "کربلا وژن 2030 – 5 کروڑ زائرین” کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔

یہ جامع منصوبہ بنیادی ڈھانچے، حفظان صحت کی خدمات اور نقل و حمل کے نظام میں بہتری کے ذریعے لاکھوں زائرین کے زیارت کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

شیعہ خبررساں ایجنسی کے مطابق، اس منصوبے کے سلسلے میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں جن میں کربلا یونیورسٹی کے اساتذہ، فنی مشیران، سرکاری اداروں کے مدیران اور مقامی حکام شریک ہوتے ہیں تاکہ آبادی کے نظم و نسق اور شہری خدمات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے ذمہ داران نے اعلان کیا ہے کہ منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور لاکھوں زائرین کے نظم و انتظام کے لئے علمی و عملی طریقہ کار پر مشتمل ایک جامع رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

یہ منصوبہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی، شہری خدمات میں بہتری اور زائرینِ حسینی کے زیارت کے تجربے کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے مرتب کیا گیا ہے، تاکہ کربلا کو اربعین کے موقع پر ایک محفوظ، منظم اور شایانِ شان میزبانی کے لئے تیار کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ کربلا کے عظیم وژن کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button