شیعہ مرجعیت

اہلِ بیت سے مراد وہ ہستیاں ہیں جو معصوم اور عصمتِ کبریٰ کی حامل ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اہلِ بیت سے مراد وہ ہستیاں ہیں جو معصوم اور عصمتِ کبریٰ کی حامل ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 29 ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے اہلِ بیت کے مصادیق کے بارے میں فرمایا: "روایت میں آیا ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے بارہا فرمایا کہ میرے اہلِ بیت امیرالمؤمنین حضرت علی، حضرت فاطمہ زہرا، امام حسن اور امام حسین علیہم‌السلام ہیں۔

معظم‌لہ نے مزید فرمایا: اہلِ بیت سے مراد وہ ہستیاں ہیں جو معصوم اور عصمتِ کبریٰ کی مالک ہیں۔

انہوں نے تاکید فرمائی کہ پنجتن آلِ عبا علیہم‌السلام عصمتِ کبریٰ کے حامل ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے اہلِ بیت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button