عراق

امریکہ عراق کے خلاف داعشیوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے: الجبوری کا دعویٰ

امریکہ عراق کے خلاف داعشیوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے: الجبوری کا دعویٰ

عراق کی مجلسِ نمائندگان کے رکن اور "چارچوبِ ہم‌آهنگی” اتحاد کے رکن، ثائر الجبوری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ شام کی سرزمین پر داعش کے 11 ہزار جنگجوؤں کو اس مقصد کے لئے محفوظ رکھے ہوئے ہے کہ مستقبل میں انہیں عراق کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

الجبوری کے مطابق یہ افراد مختلف ممالک سے جمع کئے گئے ہیں تاکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہو کر واشنگٹن کے ان اہداف کو آگے بڑھائیں جن کا مقصد عراق کی تباہی اور اس سرزمین کی بے حرمتی ہے۔

نیوز چینل "العربیہ” کے مطابق، یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ بارہا اس بات پر زور دے چکا ہے کہ شام میں اس کی فوجی موجودگی کا مقصد انتہاء پسند سنی گروپ داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف جنگ اور خطہ کے استحکام کی حمایت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button