پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں، جسے ہمارے برادر ممالک قطر اور ترکی کی کامیاب ثالثی نے سہولت فراہم کی ہے۔
اس تاریخی معاہدے پر دستخط اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ مذاکرات اور سفارت کاری تنازعات کو حل کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ میں اس معاہدے کو پائیدار امن کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھتا ہوں۔
مجھے پوری امید ہے کہ افغانستان اپنے وعدوں کا مکمل احترام کرے گا، پاکستان میں پائیدار استحکام کی راہ ہموار کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان امن، ہم آہنگی اور مشترکہ خوشحالی کے دور کو فروغ دے گا۔