افغانستان

افغان شہریوں کا ایران کے قونصل خانے کے سامنے ورک ویزا کے لئے احتجاج

افغان شہریوں کا ایران کے قونصل خانے کے سامنے ورک ویزا کے لئے احتجاج

افغانستان کے متعدد شہریوں نے ایران کا ورک ویزا حاصل کرنے کے لئے صوبہ ہرات میں ایرانی قونصل خانے کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔

ایندیپینڈنٹ فارسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ قونصل خانے کے سامنے واقع دکانوں میں ویزا درخواست فارم پُر کر رہے ہیں۔

ایران کے ہرات میں نائب قونصل نے اعلان کیا ہے کہ ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی نہیں ہے اور تمام اقسام کے ویزے — بزنس، میڈیکل اور ورک ویزا— متعلقہ اداروں کے ذریعہ جاری کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ورک ویزا صرف اسی صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب ایرانی آجر (کارفرما) اپنے کارکنوں کو باضابطہ طور پر وزارتِ کارِ ایران کے ذریعہ متعارف کروائے۔ جب تک وزارتِ کار کی منظوری حاصل نہ ہو گی، قونصل خانہ ویزا جاری نہیں کر سکتا۔

وزارتِ کار کی منظوری کے بعد ورک ویزا 9 ماہ کی مدت کے لئے جاری کیا جاتا ہے، اور افغان شہریوں کو لازمی ہے کہ وہ قانونی مراحل، تعارف اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ ویزا حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button