لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ
لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ
لاہور میں بڑھتی اسموگ کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرقی ہواؤں کے باعث آج شہر کا اوسط فضائی معیار 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے سبب آلودہ ذرات زیادہ دیر تک فضا میں معلق رہیں گے، جبکہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ فضائی معیار بہتر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ کاہنہ، لاہور میں پہلی بار اسموگ گن کا استعمال کیا گیا، جس سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی اور فضائی معیار نمایاں طور پر بہتر ہوا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا اسموگ گنز کا استعمال فضائی آلودگی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیا جائے گا۔