شیعوں میں صرف 3 کتابیں صحیح ہیں، قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
شیعوں میں صرف 3 کتابیں صحیح ہیں، قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 25 ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے بعض کتابوں کے صحیح اور معتبر ہونے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: شیعوں میں صرف 3 کتابیں ایسی ہیں جو بلا شک و شبہ صحیح ہیں اور ان میں کسی قسم کا کوئی نقص یا اشکال نہیں پایا جاتا اور وہ قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: ان 3 کے علاوہ باقی تمام کتابوں کو تحقیق و جستجو کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تاکید فرمائی: کسی بھی کتاب کی صحت (صحیح اور معتبر ہونے کو) پرکھنے کے لئے — حتیٰ کہ روایی (حدیثی) کتابوں کے لئے بھی — ضروری ہے کہ ان کی تمام روایات کو متن، سند، تعارض اور اعراض کے لحاظ سے باریک بینی سے جانچا اور پرکھا جائے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔