ایران
ایران : کاخ گلستان میں قاجاریہ دور کی 31 تاریخی فلمی ریلوں کی دریافت
ایران : کاخ گلستان میں قاجاریہ دور کی 31 تاریخی فلمی ریلوں کی دریافت
ایران کے عالمی ورثہ قرار دیے گئے قصر گلستان میں قاجاریہ دور سے تعلق رکھنے والی 31 تاریخی فلمی ریلیں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ ریلیں اُس وقت ملی جب آلبم ہاؤس کے نوادرات کی ترتیب و تحفظ کا کام جاری تھا۔
ان میں سے 28 ریلیں 35 ملی میٹر اور 3 ریلیں 16 ملی میٹر کی ہیں۔ ایران کے ثقافتی ورثہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ فلمیں ایران کی تاریخ کی اولین تصویری جھلکیاں ہوں اور ایرانی سنیما کے آغاز کی نمائندگی کرتی ہوں۔
ان فلموں کے مواد کا درست تعین کرنے اور ان کی تاریخی اہمیت کو سمجھنے کے لیے مزید ماہرانہ مطالعہ درکار ہے۔ آنے والی تحقیقات کے نتائج سے ایران میں تصویر برداری کی تاریخ کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہونے کی امید ہے۔