مقدس مقامات اور روضے
لندن میں حسینیہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ میں ایامِ عزائے فاطمی کی مجالسِ اور عزاداری کا انعقاد
لندن میں حسینیہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ میں ایامِ عزائے فاطمی کی مجالسِ اور عزاداری کا انعقاد
لندن شہر میں واقع دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مرکز، حسینیہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ میں ایامِ عزائے فاطمی کے موقع پر مجالسِ عزا اور عزاداری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ان مجالس میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے وکلاء، لندن کی مختلف حسینی انجمنوں کے اراکین اور عام مؤمنین و عزاداران شرکت کر رہے ہیں۔
ان مجالس عزا میں حجۃ الاسلام شیخ حسن النخلی خطاب فرماتے ہیں جبکہ محمد باقر الخاقانی اور دیگر ذاکرینِ اہل بیت علیہم السلام مرثیہ خوانی اور ذکرِ مصیبت انجام دیتے ہیں۔