قطر اور ترکی کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کا معاہدہ
قطر اور ترکی کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کا معاہدہ
دوحہ: قطر کی وزارتِ خارجہ نے 19 اکتوبر کی صبح "ایکس” پر اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان نے قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، "مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے فوری جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے میکانزم تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔”
دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس پر قابلِ اعتماد اور پائیدار طریقے سے عملدرآمد کی تصدیق کی جا سکے۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات 18 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوئے تھے، جب سرحدی جھڑپوں اور حملوں نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کو بڑھا دیا تھا۔