نا محرم سے رابطہ شیطان کے جالوں میں سے ایک جال ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
نا محرم سے رابطہ شیطان کے جالوں میں سے ایک جال ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر کے شعبہ استفتاءات سے "نا محرم سے چیٹنگ” کے سلسلہ میں پوچھا گیا سوال اور اس کا جواب مندرجہ ذیل ہے۔
سوال: کیا نامحرم کے ساتھ چیٹنگ کرنا یا پیغام (میسج) بھیجنا جائز ہے؟
جواب: اگر یہ بات چیت اظہارِ محبت یا دوستی کے طور پر ہو تو قرآنِ مجید کے سورۂ نساء آیت 25 اور سورۂ مائدہ آیت 5 کی روشنی میں یہ حرام ہے۔ اور اگر اس نیت سے بھی نہ ہو تب بھی اس سے منع کیا گیا ہے، کیونکہ روایات میں آیا ہے کہ نامحرم سے گفتگو کرنا شیطان کے جالوں میں سے ایک جال ہے۔ نیز یہ بھی روایت میں ہے کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں سے اسلام پر بیعت لیتے تھے تو ان سے یہ عہد لیتے تھے کہ وہ نامحرم مردوں سے گفتگو نہیں کریں گی۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر کے شعبہ استفتاءات سے دینی اور شرعی سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ رابطہ کریں۔