اسلامی دنیاخبریںدنیا

یو اے ای میں بارش کی کمی، تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں بارش کی کمی کے باعث تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں کل بارش کے لیے “نمازِ استسقاء” ادا کی جائے گی۔

نمازِ استسقاء کل نماز جمعہ سے آدھا گھنٹہ قبل ادا کی جائے گی۔ اماراتی صدر کی اپیل پر بارش کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نماز میں خلوصِ نیت اور عقیدت کے ساتھ شریک ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button