علم اور ٹیکنالوجی
کمبریج میں شمسی توانائی میں انقلاب لانے والا نیا مادہ دریافت
کمبریج میں شمسی توانائی میں انقلاب لانے والا نیا مادہ دریافت
کمبریج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک نیا ہلکا اور نامیاتی مادہ دریافت کیا ہے جو روشنی کو تقریباً سو فیصد کارکردگی کے ساتھ بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ نئی ایجاد نہ صرف شمسی پینل بنانے کی لاگت کو کم کر سکتی ہے بلکہ ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت شمسی توانائی اور الیکٹرانکس کی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔