پاکستان

پاکستان نے بھارت کے لیے ہوائی راستے بند رکھنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کردیا

پاکستان نے بھارت کے لیے ہوائی راستے بند رکھنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کردیا

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے، جس کے بعد یہ پابندی اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹم کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ بندش کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف انسانی ہمدردی یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں بھارتی طیاروں کو لینڈنگ کی محدود اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم عمومی پروازوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے یہ فضائی بندش رواں سال 23 اپریل سے نافذ کی تھی، جو اب تک مرحلہ وار توسیع کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button