حوزہ علمیہ فاطمیہ نجف اشرف کی طالبات کی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے ملاقات

حوزہ علمیہ فاطمیہ نجف اشرف کی طالبات کے ایک وفد نے مقدس شہر قم میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں مہمان طالبات نے معظم لہ کے پُرمعارف بیانات اور قیمتی رہنمائی سے استفادہ کیا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اپنی گفتگو میں علم، تہذیب نفس اور خواتین کے ذریعہ معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کی اہمیت پر زور دیا۔
اسی طرح نجف اشرف سے آنے والی ان طالبات نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند ارجمند آیۃ اللہ سید حسین شیرازی زید عزہ سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور طالبات کی علمی اور ثقافتی ذمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین مبلغات کا کردار ایماندار نسل کی تربیت اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں نہایت بلند و گرانقدر ہے۔
آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے مزید فرمایا کہ دین کی تبلیغ کے راستے میں تزکیۂ نفس، دینی بصیرت میں اضافہ اور اخلاقی تعلیمات پر عمل لازمی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ طالبات آگاہی، صبر اور اخلاص کے ساتھ دینِ خدا کی خدمت کے راستے پر گامزن رہیں۔