بنگلہ دیش

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں خوفناک آگ بھڑکنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، فائر سروس کے ڈائریکٹر تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں ابھی بھی آپریشن میں مصروف ہیں۔

کیمیکل گودام میں ذخیرہ شدہ مواد نے خطرہ بڑھایا
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اور افسر طلحہ بن جشیم کے مطابق، آگ ڈھاکا کے علاقے میرپور میں واقع سات منزلہ فیکٹری کی تیسری منزل پر دوپہر کے وقت لگی، جو بعد ازاں ساتھ موجود کیمیکل گودام تک پھیل گئی۔
گودام میں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ جیسے آتش گیر مواد ذخیرہ تھے۔

حکام کے مطابق، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، تاہم ابتدائی تفتیش میں کیمیکل گودام کے غیر قانونی ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تاج الاسلام کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، جبکہ پولیس اور فوجی اہلکار بھی اس سلسلے میں متحرک ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button