اسلامی دنیاافغانستانخبریں

پاکستان، افغانستان جھڑپیں: ٹرمپ اور ایران کی ثالثی کی پیشکش

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ سعودی عرب اور قطر نے بھی دونوں ملکوں سے تحمل سے کام لینے، کشیدگی سے گریز اور مکالمے و دانائی کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازع میں ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ اس تنازعہ کا خاتمہ کرسکتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں کئی دیگر جنگوں کو ’حل‘ کیا ہے۔ مصر میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی آٹھویں جنگ ہو گی جو انہوں نے حل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ میں نے کہا، ٹھیک ہے، مجھے واپس آنے دو۔ میں ایک اور جنگ ختم کر رہا ہوں۔ کیونکہ میں جنگوں کو ختم کرنے میں ماہر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور صدارت میں ”دہائیوں پر محیط تنازعات نسبتاً جلد ختم ہوئے۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں لڑائی کو رکوانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سوچو ہندوستان، پاکستان کے بارے میں۔ سوچو ان جنگوں کے بارے میں جو برسوں سے جاری تھیں… ایک 31 سال، ایک 32 سال، ایک 37 سال سے جاری تھی، اور ہر ملک میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ میں نے ان میں سے ہر ایک کو، زیادہ تر، ایک دن کے اندر ختم کیا۔ یہ کافی اچھا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button