افریقہ

لیبیا میں تارکین وطن کے قتل عام کے شواہد سامنے آگئے

لیبیا میں تارکین وطن کے قتل عام کے شواہد سامنے آگئے

لیبیا میں تارکین وطن کے قتل عام کے شواہد سامنے آگئے، ایک ہفتے کے دوران اجتماعی قبروں سے 61 لاشیں ملی ہیں۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں ساحل پر گزشتہ دو ہفتوں میں کم از کم 61 مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، ایک بیان میں کہا گیا کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں ساحل پر گزشتہ دو ہفتوں میں کم از کم 61 مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئیں، اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن نے واقعے پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے، لیبیا کے ساحلوں سے پہلے بھی سیکڑوں تارکین وطن کی لاشیں ملیں ہیں، جنہیں گولیاں ماری گئیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا تھا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جو 75 سوڈانی مہاجرین کو لے کر جا رہی تھی۔

آئی او ایم کے اعداد و شمار کے مطابق، لیبیا کے 100 بلدیات میں 45 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کل 894,890 مہاجرین مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button