شام
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے قریب دھماکوں کی آوازیں
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے قریب دھماکوں کی آوازیں
شامی مقامی میڈیا اور عراقی ذرائع کے مطابق، ریفِ دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ آوازیں آواز پیدا کرنے والے (سونِک) بموں کے دھماکوں کی تھیں جو مسلح افراد نے روضہ مبارک کے قریب اسپتالِ الصدر کے پاس پھینکے۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جولانی گروہ سے وابستہ مسلح ٹولوں کی اس علاقے میں موجودگی دیکھی گئی ہے۔