امریکہ

نیویارک کے میئر کے ابتدائی انتخابات میں مسلم امیدوار کی تاریخی کامیابی، اسلام دشمن حملوں کے باوجود فتح

نیویارک کے میئر کے ابتدائی انتخابات میں مسلم امیدوار کی تاریخی کامیابی، اسلام دشمن حملوں کے باوجود فتح

ریاستی قانون ساز اور نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار زهران ممدانی نے ابتدائی انتخابی مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے اس عہدے کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ان کی یہ کامیابی بعض انتہا پسند دائیں بازو کے سیاستدانوں کی جانب سے توہین‌آمیز اور اسلام دشمن حملوں کے باوجود ممکن ہوئی۔ ان حملوں میں انہیں 11 ستمبر کے واقعات سے جوڑنے اور تحقیر آمیز القابات دینے کی کوششیں بھی شامل تھیں۔

زهران ممدانی نے تشدد کے رد، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت، اور نفرت کے خلاف جدوجہد پر زور دیا ہے۔

ان کی عوامی مہم اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ نیویارک کی مسلم برادری اور مقامی حامی ان کی نومبر کے انتخابات میں کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button