ترک زبان بولنے والے ممالک کا بارہواں سربراہی اجلاس آذربائیجان کے شہر قبله میں شروع ہو گیا۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس کا مقصد تنظیم کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کا مرکزی موضوع "علاقائی امن و سلامتی” قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارہ اناتولی کے مطابق، ترک زبان ممالک کی تنظیم 2009 میں ترکی، آذربائیجان، قازقستان اور قرقیزستان کے درمیان نخجوان معاہدے پر دستخط کے ذریعہ قائم کی گئی تھی۔
بعد ازاں 2019 میں ازبکستان، ترکمانستان اور ہنگری بھی اس تنظیم میں شامل ہوئے، جبکہ شمالی قبرص کو بطور مبصر رکن تسلیم کیا گیا۔
اس اجلاس میں مختلف ممالک کے سرکاری وفود کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ ان ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔