خبریںشیعہ مرجعیتعراق

روضہ مقدس حسینی کے وفد کی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے ملاقات

روضہ مقدس حسینی کے ایک نمائندہ وفد نے، جس کی قیادت حجۃ الاسلام شیخ علی الگرعاوی اور حاج عبدالجبار الزہیری کر رہے تھے، نے شہر مقدس قم میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی اور اور ان کے فرزند ارجمند آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں اخلاقی و دینی نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔

اسی طرح وفد کی آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے ملاقات میں بھی دینی اور اخلاقی موضوعات پر گفتگو ہوئی اور فریقین نے روابط کو مضبوط بنانے اور معارفِ تشیع کی ترویج کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button