مقدس مقامات اور روضے
کربلا میں مؤسسہ مصباح الحسین علیه السلام کی جانب سے دینی تعلیمی کلاسز کا سلسلہ جاری
کربلا میں مؤسسہ مصباح الحسین علیه السلام کی جانب سے دینی تعلیمی کلاسز کا سلسلہ جاری
ثقافتی و خیراتی ادارہ "مصباح الحسین”علیه السلام کی جانب سے شہر مقدس کربلا میں ہفتہ وار دینی اور قرآنی تعلیمی کلاسز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
یہ کلبسز شرکاء کے دینی شعور میں اضافہ اور ان کی ثقافتی و سماجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے شروع کئے گئے ہیں، اور ہر ہفتے حسینیہ حوزہ علمیہ حضرت سیدالشہداء علیہ السلام میں منعقد ہوتے ہیں، جو باب القبله اسٹریٹ پر حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کے قریب ہے۔
ان کلاسز میں دینی معارف، تربیتی موضوعات اور فردی و سماجی ترقی سے متعلق مسائل پر گفتگو اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔