ایشیاء

نیپال میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب، 47 ہلاک، متعدد لاپتا

نیپال میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب، 47 ہلاک، متعدد لاپتا

نیپال میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔ بارشوں سے سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی شاہراہیں بند ہونے سے مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان خالیداس دھوبوجی کے مطابق، بھارت سے متصل مشرقی ضلع الام میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 35 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 9 افراد سیلابی پانی میں بہہ کر لاپتا ہیں۔ مزید تین افراد بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، سرحد پار بھارت کے مغربی بنگال کے دارجیلنگ میں بھی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک اور دو کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دارجیلنگ پولیس کے مطابق ملبے سے 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید تلاش جاری ہے۔

شدید بارشوں کے باعث نیپال کے مختلف حصوں میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ھٹمنڈو ایئرپورٹکے ترجمان رینجی شرپا کے مطابق اندرونی پروازیں معطل ہیں، تاہم بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ دریائے کوشی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس سے جنوبی نیپال اور بھارتی ریاست بہار میں مزید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button