اخروٹ کھانےسے حاصل ہونے والی یہ دس فائدے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

اخروٹ بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں اور انہیں مختلف پکوانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اسے سال بھر کھایا جا سکتا ہے اور صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔
صحت پر اخروٹ کے فوائد پر سائنسدانوں نے کافی کام کیا ہے اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اسے دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔
آخروٹ میں چکنائی، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، پوٹاشیم، وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ گری اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی
جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا کہ اخروٹ میں موجود پولی فینولز سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے عمر بڑھنے سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 اور کاپر جیسے اجزا بھی دماغی افعال کو بہتر بنانے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے کی عادت سے دماغی تنزلی کی رفتار گھٹ جاتی ہے۔
معدے کے لیے مفید
تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ میں موجود اجزا معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی نشوونما بڑھاتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں معدے سمیت دل کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے مردوں کی تولیدی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے اسپرمز کی صحت بہتر ہوتی ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
البتہ بانجھ پن کے مسائل کے شکار مردوں کو اخروٹ کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا یا نہیں، اس بارے میں تحقیق میں کچھ نہیں بتایا گیا۔