ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
مولانا مرزا محمد عالم مرحوم کی مجلس برسی کا انعقاد
مولانا مرزا محمد عالم مرحوم کی مجلس برسی کا انعقاد
لکھنو۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی درگاہ حضرت عباس علیہ السلام میں فرزندان فخر العلماء کی جانب سے فخر العلماء مولانا مرزا محمد عالم طاب ثراہ کے دیسہ کی مجلس منعقد ہوئی۔ جسے مولانا مرزا اعجاز اطہر نے خطاب کیا۔
اس مجلس میں خانوادہ فخر العلماء، اساتذہ و طلاب جامعۃ التبلیغ کے علاوہ بڑی تعداد میں علماء، خطباء اور مومنین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ فخر العلماء مولانا مرزا محمد عالم طاب ثراہ اداره عالیہ تبلیغ و اشاعت کے بانی اور مدینۃ العلم جامعة التبلیغ کے موسس تھے۔ اس کے علاوہ مدرسہ ناصریہ جونپور اور لکھنؤ کے شیعہ کالج کی مجلس عامہ کے ممبر اور مسلم پرسنل لابورڈ کے ممبر تھے۔
آپ کے قائم کردہ مدرسہ جامعة التبلیغ سے تشنگان علوم سیراب ہو رہے ہیں جن میں ہندوستان کے ہر صوبے اور علاقے کے طلباء شامل ہیں۔