زلزلے کے جھٹکوں سے جاپان اور پاکستان میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکوں سے جاپان اور پاکستان میں خوف و ہراس
جاپان اور پاکستان میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جاپان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ جھٹکوں کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جھٹکے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ چند دنوں میں خیبر پختونخوا اور کراچی میں بھی ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔