استاد کی محبت، رفاقت اور ڈانٹ آنے والے روشن مستقبل کی نوید ہے: علامہ شبیر حسن میثمی
استاد کی محبت، رفاقت اور ڈانٹ آنیوالے روشن مستقبل کی نوید ہے: علامہ شبیر حسن میثمی
یوم معلم پر اپنے ایک جاری پیغام میں سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کرکے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے، جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں۔ اساتذہ کرام کو قوم کے محسن اور معمار ہونا چاہیئے، مگر افسوس کہ وہ آج بھی کم تنخواہوں، تربیتی سہولیات کی کمی اور سروس اسٹرکچر جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ کے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں، تاکہ وہ وقار و اطمینان کے ساتھ اپنی تعلیمی و اخلاقی خدمات جاری رکھ سکیں۔